27 فروری 2013 - 20:30

بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرين پر حملہ کرکے متعدد عام شہريوں کو زخمي کرديا ہے -

ابنا: بحريني عوام نے منگل کي رات بحريني شہيد نوجوان الجزيري کي لاش حکومت کي جانب سے اہل خانہ کے حوالے نہ کئے جانے کے خلاف مظاہرے کئے-
مظاہرين نے بحريني نوجوان محمود عيسي الجزيري کے  علامتي جنازے کو  کاندھوں پر اٹھا کر مظاہرے کئے-
اس موقع پر بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين پر حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمي کرديا -
واضح رہے کہ بحريني نوجوان کو بحرين کي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے گذشتہ چودہ فروري کو انقلاب بحرين کے آغاز کي دوسري سالگرہ کے موقع پر ہونےوالے مظاہروں کے دوران قريب سے زہريلي گيس کے گولے کا نشانہ بنايا تھا جس ميں وہ بري طرح زخمي ہوگيا تھا اور بعد ميں زخموں کي تاب نہ لاکر چل بسا - بحريني حکومت اس نوجوان کي موت کے بارے ميں کچھ بھي کہنے سے انکار کررہي ہے اور اس کاجنازہ بھي اس کے اہل خانہ کو حوالے کرنے سے گريز کررہي ہے جس کي وجہ سے بحريني عوام ميں شديد غم و غصہ پايا جارہا ہے -
بحرين ميں گذشتہ دوبرس سے حکومت کے خلاف پر امن مظاہرے جاري ہيں اور عوام کا کہنا ہے کہ جب تک ان کےمطالبات پورے نہيں ہوجاتے وہ اپني تحريک جاري رکھيں گے-

.......

/169